تلنگانہ کے وزیرآبپاشی ہریش راو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعلی کے
چندرشیکھر راو کی جانب سے شروع کردہ فلاحی اور ترقیاتی کاموں پر آشیرواد
دینے کے لئے ضلع ورنگل میں 27اپریل کوہونے والے جلسہ میں کثیر تعداد میں
شرکت کرتے ہوئے
اسے کامیاب بنائیں۔انہوں نے آج صبح نائب وزیراعلی کڈیم سری ہری کے ساتھ جلسہ کے مقام پر انتظامات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہریش راو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس
جلسہ میں بڑے پیمانے پرشرکت کرتے ہوئے اسے تاریخی جلسہ بنائیں۔